سرگودھا (پنجاب پوسٹ) چک نمبر 40 کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ملت ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس چک نمبر 40 کے قریب پہنچی تو ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کے دوران نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد بلال ولد محمد اختر، سکنہ چک نمبر 40 شمالی کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: پی سی بی کی سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے بات چیت جاری، ذرائع
ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ ضروری کارروائی مکمل کرلی گئی۔











