حافظ آباد کے علاقے سکھیکی منڈی کے قریب مسافر گاڑی درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی

حافظ آباد (پنجاب پوسٹ) علاقے سکھیکی منڈی کے قریب مسافر گاڑی درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔کنڈکٹر جاں بحق سکھیکی منڈی کے قریب پرانے پی ایس او پمپ کے نزدیک رات گئے روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا۔جہاں ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث کنڈکٹر نے گاڑی چلانا شروع کر دی۔ دورانِ سفر گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 27 سالہ کنڈکٹر صفدر علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جبکہ ڈرائیور تصور کو معمولی چوٹیں آئیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔جبکہ جاں بحق شخص کی لاش ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے