لاہور (پنجاب پوسٹ) کینٹ کچہری میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 کا بیان قلمبند کرا دیا۔
غیر ملکی خاتون کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ محمد صغیر کے سامنے ریکارڈ کیا گیا۔ خاتون کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، جبکہ بیان ریکارڈ ہونے کے دوران تمام غیر متعلقہ افراد کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور خاتون کا ایک گھنٹے سے زائد وقت تک بیان ریکارڈ کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ تاہم خاتون نے دفعہ 164 کے بیان میں کیا مؤقف اختیار کیا، اس کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔










