رحیم یار خان میں کوہسار فلور اینڈ جنرل ملز کے خلاف کارروائی، 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد،ڈی جی فوڈ پنجاب⁩

لاہور (پنجاب پوسٹ) محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب نے رحیم یار خان میں فوڈ گرینز لائسنسنگ کنٹرول آرڈر 1957 اور فوڈ اسٹف کنٹرول ایکٹ 1958 کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے دو فلور ملز پر مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کے مطابق کوہسار فلور اینڈ جنرل ملز کے خلاف کارروائی کے دوران چاول کے آٹے والے تھیلوں پر مل کا اسٹینسل پایا گیا۔ شوکاز نوٹس کے جواب اور ذاتی شنوائی کے بعد خلاف ورزی ثابت ہونے پر ملز کو 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ پنجاب کے مطابق جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے بعد کوہسار فلور ملز کا فوڈ گرینز لائسنس بحال کیا جائے گا، جبکہ ملز انتظامیہ کو آئندہ قوانین کی سختی سے پابندی کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔ کارروائی 25 ستمبر 2026 کو جاری کیے گئے حکم نامے کے تحت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ، خفیہ اطلاع پر پولیس کی کارروائی ، پتنگوں و ڈور کی بڑی ترسیل ناکام/ 02 بین الا اضلاعی پتنگ ڈیلرز گرفتار

دوسری جانب القیوم فلور ملز رحیم یار خان پر بھی فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ پنجاب کے مطابق شوکاز نوٹس کے جواب میں ملز کی جانب سے الزامات کا تسلی بخش دفاع پیش نہیں کیا جا سکا۔

ادھر آٹے میں ملاوٹ کے شبہ پر الفضل فلور ملز کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ پنجاب کے مطابق الفضل فلور ملز کی جانب جانے والی ایک گاڑی میں چاول/ناکوہ لدا ہونے کی اطلاع پر فوڈ انسپکٹر نے کارروائی کی اور گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے فلور مل کی جانب جانے کی تصدیق کی۔

ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ گاڑی کو مبینہ طور پر ملاوٹ کے لیے فلور مل بلانے کے معاملے پر الفضل فلور ملز سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ فوڈ گرینز لائسنسنگ کنٹرول آرڈر اور فوڈ اسٹف کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے