رائیونڈ پولیس کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری

لاہور (پنجاب پوسٹ) رائیونڈ پولیس کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری، ایس ایچ او رائیونڈ عمران خان نیازی کی سربراہی میں پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا۔پولیس کے مطابق چوکی انچارج اڈا پلاٹ، ایس آئی محمد عمران نے کارروائی کرتے ہوئے تین سال سے روپوش قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم پولیس کو قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں بھی مطلوب اور ریکارڈ یافتہ تھا۔رائیونڈ پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے