لاہور (پنجاب پوسٹ) رائیونڈ پرائیویٹ میں ڈومیسائل کی جعلی رسیدیں تیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اے سی آفس رائیونڈ میں جعلی ڈومیسائل رسیدیں تیار کرتے ملازمین اور پرائیویٹ شخص پکڑے گئے۔
آمنہ نذیر، محمد وسیم اور محبوب جعلی رسیدیں تیار کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے استغاثہ ارسال کر دیا۔استغاثہ ایس ایچ او تھانہ رائیونڈ کو ارسال، قانونی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔










