گوجرانوالہ: سموگ آلودگی کے خلاف ضلعی انتظامیہ، تحفظ ماحولیات ایجنسی کا گرینڈ آپریشن



گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) گوجرانوالہ میں سموگ آلودگی کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور تحفظ ماحولیات ایجنسی نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سلطان اسٹیٹ میں 9 صنعتی یونٹس کے خلاف ایکشن لے لیا۔

کارروائی کے دوران سیاہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور آلودگی پھیلانے والی بھٹیاں کرین کی مدد سے مسمار کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 40 ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف کی بھرتی، اب شہریوں کا علاج آن لائن بھی ہوگا، مریم نواز نے احکامات دے دیے

غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے والوں اور اخراج کنٹرول سسٹم نہ رکھنے والے یونٹس کے خلاف بھی کاروائیاں کی گئیں۔کوہلو والے میں اوپن برننگ کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے واٹر ٹینکرز کی مدد سے آگ بجھا دی گئی

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سموگ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے