شرپسندوں سے نمٹنا جانتے ہیں، غریب مریض کو کوئی سرکاری ہسپتال علاج سے انکار نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب ہر شعبے میں سرفہرست ہے، مریم نواز عوام کے لیے کام کر رہی ہیں، صوبے بھر میں بلا تفریق الیکٹرک بسیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ خواتین، بزرگوں اور طلبہ کو مفت سفر کی سہولت حاصل ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی اور عوام کی پہنچ سے دور ہیں، اس لیے سب کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کنٹرول میں ہے جبکہ 10 ہزار سپر سیڈرز کسانوں کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملتان میں کینسر ہسپتال قائم کر دیا گیا ہے، تمام مریضوں کا بلا تفریق علاج ہوگا اور اسپتالوں میں جدید مشینری لائی جا رہی ہے۔ غریب مریض کو کوئی سرکاری ہسپتال علاج سے انکار نہیں کر سکتا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نیب نے اربوں روپے کے گھپلوں کی نشاندہی کی لیکن سب خاموش ہیں۔ دہشتگردی کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی توجہ نہیں، کوہاٹ واقعے پر کسی صوبائی اہلکار نے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی۔ آفریدی صاحب صوبے کا چپہ چپہ گھوم رہے ہیں لیکن کارکردگی صفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ زور اس بات پر ہے کہ مبینہ کرپشن کے بڑے ملزم کو چھڑایا جائے، ملزم کو چھڑانا ہے تو عدالت سے رجوع کریں۔ امن و امان پر توجہ دی جائے اور سی ٹی ڈی کو مؤثر ادارہ بنایا جائے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دارالحکومت پر چڑھائی کی تیاری کی جا رہی ہے، کیا یہ پُرامن احتجاج ہے؟ اس جماعت نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کی ہے۔ بچوں کے ہاتھوں میں کیلوں والے ڈنڈے اچھے نہیں لگتے، شرپسند عناصر سے ریاست اچھی طرح نمٹنا جانتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے