لاہور (پنجاب پوسٹ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمت کی یادداشت پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور پرنسپل الجزاری اکیڈمی ڈاکٹر ثومان خالد نے دستخط کیے۔
شراکت داری کا مقصد واش سیکٹر میں مشترکہ تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے کے تحت طلبہ کی انٹرن شپ، فیکلٹی کی شمولیت اور خصوصی تربیت کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ دونوں اداروں نے علم کے تبادلے اور صلاحیت سازی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جمعةالمبارک، آئی جی پنجاب عبدالکریم کی لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم
تعاون کا مقصد تحقیقی حل اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ، الجزاری اکیڈمی، یونیسیف اور دیگر پارٹنرز کے اشتراک سے پنجاب میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔
بین الاقوامی سسٹین ایبل، سمارٹ اینڈ کلائمیٹ ریزیلینٹ واٹر سسٹمز کانفرنس مارچ 2027 میں منعقد ہوگی، جس میں غیر ملکی محققین اور ماہرین بھی شرکت کریں گے۔











