جمعةالمبارک، آئی جی پنجاب عبدالکریم کی لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

لاہور (پنجاب پوسٹ) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جمعةالمبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا۔مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں، چینی و غیر ملکی سفارت خانوں سمیت حساس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

آئی جی پنجاب نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے جبکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز کے اطراف، شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھانے کا ھکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات: نائب تحصیلدار 20 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں، سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

انہوں نے دفعہ 144 کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کی۔شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد، مشتبہ گاڑیوں اور سامان کی مکمل چیکنگ یقینی بنائی جائے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے