گجرات (پنجاب پوسٹ)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار گجرات پرویز اختر (BPS-14) کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گجرات عدنان شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ریڈنگ مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 20 ہزار روپے کی نشان زدہ رقم برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پتوکی: بس اور ستھرا پنجاب کی ٹینکی میں تصادم،ٹینکی آپریٹر جان سے گیا
اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 30/2026 مورخہ 24 ستمبر 2026، زیرِ دفعات 161 PPC اور 5/2/47 PCA تھانہ اینٹی کرپشن گجرات میں درج کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔











