سوشل میڈیا ڈیجیٹل اکانومی بن چکا ہے ، ریگولیٹ کرنا ہوگا ،ڈی جی پیمرا عائشہ وٹو ،سوشل میڈیا کو قانون کے دائرے میں لایا جائے، مجیب الرحمٰن شامی کی تجویز

لاہور (پنجاب پوسٹ)پیمرا کی ڈائریکٹر جنرل عائشہ ووٹو نے سوشل میڈیا ریگولیشن کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور تیز رفتار معلومات کا دور ہے جہاں ڈیجیٹل میڈیا اب الیکٹرانک میڈیا کی محض توسیع نہیں رہا بلکہ ایک مکمل اور آزاد قوت بن چکا ہے، جہاں ہر شخص کے ہاتھ میں موبائل فون کی صورت میں اظہار کا ذریعہ موجود ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پیمرا کا کردار صرف پابندیاں عائد کرنے یا نوٹسز جاری کرنے تک محدود نہیں بلکہ ادارے پر قومی تعمیر اور جھوٹی خبروں کی روک تھام جیسی اہم ذمہ داریاں عائد ہیں۔

ڈی جی پیمرا نے یہ بھی بتایا کہ ادارہ حکومت سے کوئی مالی معاونت نہیں لیتا بلکہ اپنا ریونیو خود پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا کو محض ابلاغ کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک "لائٹ اکانومی” قرار دیا اور کہا کہ اب نیوز چینلز کی آمدنی کا بڑا حصہ روایتی ذرائع کے بجائے سوشل میڈیا سے حاصل ہو رہا ہے۔خطاب کے دوران انہوں نے بھارت کی جانب سے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے جعلی مواد تیار کرنے کا ذکر کیا اور کہا کہ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھرپور انداز میں اس کا مؤثر جواب دیا، جبکہ پاکستانی الیکٹرانک میڈیا نے بھی اس دوران ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 سیف سٹیز شہروں میں چوری ،ڈکیتی ، رہزنی اور سنیچنگ کی کوئی بھی کال نہ آنے کا دعویٰ

انہوں نے زور دیا کہ اگر اس وقت تک سوشل میڈیا ریگولیٹ ہو چکا ہوتا تو مخالفانہ پروپیگنڈے کا بہتر انداز میں توڑ کیا جا سکتا تھا، اور اعلان کیا کہ اب سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کیا جائے گا۔سیمینار میں سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ڈیجیٹل و سوشل میڈیا کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پرنٹ میڈیا میں کوئی بھی خبر شائع ہونے سے پہلے رپورٹر، ایڈیٹر، چیف ایڈیٹر اور پبلشر کی سطح پر مکمل جانچ پڑتال سے گزرتی ہے، اور اسی طرح الیکٹرانک میڈیا کے مالکان سے لے کر صحافیوں تک سب قانون کے پابند ہیں۔ اس کے برعکس سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کسی ادارے کے سامنے جوابدہ نہیں۔

شامی صاحب نے بتایا کہ ان کے اپنے ڈیجیٹل میڈیا کے تجربے میں بھی اکثر ایسی خبریں جو بظاہر اہم لگتی ہیں، تصدیق کے بعد جھوٹی ثابت ہوتی ہیں، اور یہ کہ سوشل میڈیا پر بیشتر اکاؤنٹس فیک ہیں جو انتشار پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جس طرح رپورٹرز کو تنخواہ ملتی ہے، ڈیجیٹل مواد بنانے والے بھی جھوٹی خبروں کے ذریعے لاکھوں روپے کما رہے ہیں — دس، بیس، تیس لاکھ روپے تک باآسانی۔ انہوں نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں فیس بک جیسی سہولت موجود ہی نہیں، اور تجویز دی کہ آیا پاکستان اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم تشکیل دے سکتا ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے سیلاب کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ اسے بھی قانون کے دائرے میں لایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین وزیراعلیٰ کی ریڈلائن، لڑکی کو تنگ کرنیوالا ملزم پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے