لاہور (پنجاب پوسٹ) سوشل میڈیا پر بچے پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرلہونے پر شاہدرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے اور متعلقہ افراد سے واقعے کی انکوائری شروع کر دی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ بچہ اپنے چچا احسان اللہ کے پاس اسٹال پر کام کرتا ہے، واقعے کے وقت بچہ ضد کرتے ہوئے چچا کی ٹانگوں سے لپٹ گیا۔
پولیس کے مطابق احسان اللہ کرایہ دار نکلا، پولیس تصدیق کے دوران تھانے میں اندراج کی دستاویزات پیش نہ کر سکا، احسان اللہ کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درجکر لیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ بچے پر مبینہ تشدد کے معاملے کی الگ سے مزید جانچ جاری ہے۔











