پنجاب میں منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی، 15 ہزار 453 گرفتار،8 ہزار 434 کلو گرام چرس، 935 کلو گرام ہیروئن برآمد

لاہور( پنجاب پوسٹ) آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا منشیات کے بڑے ڈیلرز، سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ایک سال کے دوران 15 ہزار سے زائد منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے

پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس نے رواں سال 15 ہزار 453 منشیات فروش گرفتار، 15 ہزار 535 مقدمات درج کئے،منشیات فروشوں سے 8 ہزار 434 کلو گرام چرس، 935 کلو گرام ہیروئن برامد کی گئی ۔ایک سال کے دوران منشیات فروشوں سے 459 کلو گرام آئس، 488 کلوگرام افیون، 2 لاکھ 19 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد ہوئی ۔

ترجمان پولیس نے شہر لاہور کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال صوبائی دارالحکومت لاہور میں 1852 منشیات فروش گرفتار، 1803 مقدمات درج کئے گئے،صوبائی دارالحکومت میں منشیات فروشوں سے 630 کلوگرام چرس، 68 کلوگرام ہیروئن، 157 کلوگرام آئس، 6 کلوگرام افیون، 10777 لٹر شراب برآمد ہوئی

اس موقع پر آئی جی پنجاب عبد الکریم کا کہنا تھا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں، تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائیں،۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے