لاہور( پنجاب پوسٹ ) لاہور میں ریلوے پولیس میں بھرتی کیلئے دوڑ کے دوران پولیس نے تین نوجوانوں کو پکڑ لیا جو دوسرے نوجوانوں کی جگہ دوڑ رہے تھے ۔
ریلوے پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق گڑھی شاہو گراؤنڈ میں ریلوے گیٹ مین بھرتی کیلئے دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھرتی کے عمل میں حصہ لیا۔ اسی دوران دوسرے امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے 3 افراد پکڑے گئے
پولیس کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی بروقت کارروائی، جعلسازی بے نقاب کردی اور موقع پر موجود اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ انتظامیہ کے مطابق بھرتی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔










