پیپلز پارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کر رہی ہے، سرپرائز دیں گے، راجہ پرویز اشرف

قصور (پنجاب پوسٹ) سرائے مغل کے علاقے ہیڈ بلوکی میں رانا سفاری پارک میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کر رہی ہے اور پارٹی کو ہر ضلع میں مضبوط کیا جائے گا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ آج بھرپور انداز میں منائی جائے گی۔ اس موقع پر حسن مرتضیٰ، رانا فاروق سعید، شہزاد سعید چیمہ سمیت دیگر پیپلز پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، تاہم احتجاج کے باعث کاروبار زندگی متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ پارلیمان ہی اپنا مؤقف پیش کرنے کا بہترین فورم ہے اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جانے چاہئیں۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تیل مہنگا خرید کر سستا فراہم نہیں کیا جا سکتا، حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینا خوش آئند ہے، جبکہ ملک کو درپیش مسائل وسائل سے زیادہ ہیں، اس لیے وسائل بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے