ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارروائیاں تیز کر دی گئیں، پولیس، محکمہ ریونیو اور دیگر سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن کے خلاف ایکشن جاری ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال اور مبینہ کرپشن میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ محکمہ ریونیو میں رشوت ستانی کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
ٹریپ ریڈز کے ذریعے رشوت لیتے ہوئے سرکاری اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جاتا ہے، شواہد کی بنیاد پر مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی آگے بڑھائی جاتی ہے۔
گزشتہ دنوں ننکانہ صاحب میں سول ڈیفنس کے ایک ملازم کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزم سے نشان زدہ کرنسی برآمد کرکے مقدمہ بھی درج کیا گیا۔












