خطرناک ڈرائیونگ پر رواں سال کتنے لائسنس منسوخ اور کتنے معطل ہوئے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

لاہور (پنجاب پوسٹ)تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1,656 ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیے گئے۔
43 LTV، 9 PSV، 42 کار، 144 موٹرسائیکل اور 9 کمرشل ٹریکٹر لائسنس ریش ڈرائیونگ پر منسوخ ہوئے۔دیگر کیٹیگریز کے 1,449 لائسنس خطرناک ڈرائیونگ پر ختم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، حافظ نعیم الرحمن

سنگین حادثات میں ملوث 414 ڈرائیورز کے لائسنس عارضی طور پر معطل کیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے ریش ڈرائیونگ اور مہلک حادثات کے خلاف زیرو ٹالرنس اور سخت عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس فوری منسوخ ہوگا،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے