ایشین گیمز کی تیاریاں: پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا کیمپ کراچی میں شروع

لاہور(پنجاب پوسٹ)ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے چار روزہ کیمپ کا کراچی میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں دو گھنٹے کے سخت ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، جس میں انہیں کوچز مائیک ہیسن، ایشلے نوفکے اور منصور امجد کی زیرِ نگرانی مشقیں کروائی گئیں۔

پہلے دن کے سیشن میں فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے نیٹس سیشن میں بھی بھرپور شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹنگ اور بولنگ صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز رکھی۔
واضح رہے کہ یہ چار روزہ تربیتی کیمپ 24 ستمبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا، جس کے بعد ٹیم ایشین گیمز کے لیے حتمی تیاریوں کی جانب گامزن ہوگی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے