سکوٹی پر پھپھو کے گھر جانے کیلئے نکلی اور پھر لاپتہ ہوگئی ، لاہور پولیس نے مغوی لڑکی کیسے تلاش کی ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) ہربنس پورہ پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے ایک لڑکی کے اغوا کے مقدمے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان علی اور عاطف کو کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

واقعے کی تفصیل کے مطابق لڑکی سکوٹی پر اپنی پھوپھو کے گھر جا رہی تھی کہ راستے میں لاپتہ ہو گئی۔ بچی کے والد نے فوری طور پر تھانہ ہربنس پورہ میں بچی کی گمشدگی کی درخواست دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے مغویہ کی تلاش شروع کر دی اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی۔ سکیورٹی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ ملزمان نے راستے میں لڑکی کی سکوٹی چھوڑ کر اسے موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

سراغ ملنے پر پولیس نے ایک مکان میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور اسی کارروائی کے دوران مغویہ کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ والد کی درخواست پر تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ہراسگی، تشدد و خواتین و بچوں سے متعلق دیگر جرائم پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے