حماد اظہر سے خاندان اور وکلا کی ملاقات،لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے عشرت بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں حماد اظہر کو اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل ابوذر سلمان نیازی نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل ماتحت عدالت میں بھی ملاقات کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم انسداد دہشت گردی عدالت نے اس درخواست پر کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماتحت عدالت نے درخواست کو پولیس کے پاس بھجوا دیا مگر ملاقات کے حوالے سے کوئی واضح حکم صادر نہیں کیا گیا۔

وکیل نے دلائل میں یہ نکتہ اٹھایا کہ قانون کے تحت ہر ملزم کو اپنے اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کا بنیادی حق حاصل ہے، اور اس حق سے محرومی آئینی و قانونی اصولوں کے منافی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ متعلقہ حکام کو حماد اظہر سے ملاقات کرانے کا حکم جاری کیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے