لاہور (پنجاب پوسٹ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد ہوئی۔بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مہمان خصوصی کے طور پر آئے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کے کھلاڑیوں سے ملے۔چئیرمین پی سی بی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔چیئرمین پی سی بی کا بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کی ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف مل گیا
چئیرمین پی سی بی کے مطابق رواں سال 100 اضلاع کے 1,400 سکولوں کے تقریباً 21,000 طلبہ پروگرام میں حصہ لیں گے۔ سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت رواں سال 2,895 میچز کھیلے جائیں گے۔گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔











