بھکرمیں زمین کے تنازع پردوگروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق 3 شدید زخمی ہوگئے

بھکر ( پنجاب پوسٹ)بھکرمیں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

بھکرمیں تھانہ بہل کے علاقے بستی چانڈیہ میں زمین کے تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

ڈی پی او بھکر نے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے