ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر، بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) بجلی کی قیمت میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی گئی، جس پر نیپرا 29 ستمبر کو سماعت کرے گی۔

درخواست کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے کے مطابق اگست میں پانی سے 37.84 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 10.88 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 15.59 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

اگست میں فرنس آئل سے 2.15 فیصد، مقامی گیس سے 7.04 فیصد جبکہ درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت ہوگی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے