لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیرِ کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے پاک چائنہ فرینڈشپ سمر گیمز 2026 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کھیلوں کے شعبے میں حکومتِ پنجاب نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ بہت پرانی دوستی ہے اور اس دوستی کا جشن منانے کے لیے پاکستان اور چائنہ کے درمیان مشترکہ طور پر گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پاک چائنہ گیمز کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا۔
وزیرِ کھیل پنجاب کے مطابق گیارہ ڈسپلنز کی گیمز کو ایونٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، جو دونوں ممالک میں کھیلی جاتی ہیں۔ پاک چائنہ گیمز میں مجموعی طور پر 2 ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے، جبکہ ایونٹ کے لیے 70 ہزار کھلاڑیوں نے ٹرائلز دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیف سٹی ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم کی بڑی کامیابی، 9 سال بعد تہمینہ والدین سے مل گئی
فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ گیمز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو 50 لاکھ روپے کے انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب طارق قریشی نے بتایا کہ گیمز کے حوالے سے چائنہ کی قونصلیٹ سے رابطہ کیا گیا ہے، جس پر چائنیز کھلاڑیوں کی شرکت کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔











