لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ہدایات پر قومی کرکٹرز کا عمل جاری


لاہور (پنجاب پوسٹ) ٹیسٹ کپتان بابر اعظم بھی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم تقریبا 6 ڈومیسٹک سیزن کے بعد ایکشن میں ہوں گے۔
پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس میں بابر اعظم او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کا پہلا راونڈ ان دنوں جاری ہے۔پریزیڈنٹ ٹرافی کا دوسرا راونڈ 18 ستمبر سے شروع ہو گا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو پابند کیا ہوا ہے۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی طویل عرصے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
حارث روف، فخرز مان اور سلمان علی آغا سمیت کرکٹرز پریزیڈنٹ ٹرافی کھیل رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے