اسلام آباد(پنجاب پوسٹ)پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور ایندھن کی کھپت کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے ’پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے حتمی خدوخال کا اعلان آج شام متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات اور ایندھن کی بچت کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری اور نجی دفاتر میں ہفتے کے دوران چار روز کام کرنے کی تجویز زیرغور ہے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیلات رکھنے سے نقل و حمل اور ایندھن کے استعمال میں کمی لانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو روٹیشن کی بنیاد پر دفاتر بلانے کا فارمولا بھی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ بازاروں کو ہفتے میں تین روز بند رکھنے اور کاروباری مراکز کے اوقات کار محدود کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کال سینٹرز کے ذریعے 172 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتی، سرکاری افسران ملوث ، منی لانڈرنگ کا انکشاف












