سرگودھا: بیمار شہری کا فٹنس سرٹیفیکیٹ، 12 ہزار پکا ریٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کا لیب اسسٹنٹ اور وارڈ بوائے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے 12 ہزار روپے مبینہ رشوت لینے والے لیب اسسٹنٹ اور وارڈ بوائے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق فٹنس سرٹیفکیٹ بنانے کے عوض 12 ہزار روپے مبینہ رشوت وصول کی گئی تھی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملازمین کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے فٹنس سرٹیفکیٹ بنانے کی فائل اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ناصر اقبال اور محمد اکرم کے نام سے ہوئی، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق محمد وسیم کلرک کی مبینہ ایماء پر رشوت وصول کرنے کا الزام بھی سامنے آیا ہے، جبکہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

کارروائی ریجنل ڈائریکٹر مدثر حنیف بھٹی کی سربراہی میں کی گئی۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے