لاہور (پنجب پوسٹ) سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ آج کل تکلیف جہاز اور مریم نواز کے بیان کی نہیں، مریم نواز کی کارکردگی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ہے،
واضح کر دیا گیا ہے کہ مریم نواز کے لندن دورے کا خرچہ وہ خود ادا کریں گی ۔وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان کو صوبوں میں نفرت اور قوم میں تقسیم کے لیے استعمال کرنے والوں کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: خوشی ہے، برسوں سے نظر انداز پاکپتن بھی ترقی کی راہوں پر گامزن ہے،مریم نواز
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کی گھٹیا گفتگو قابلِ مذمت ہے، پی ٹی آئی کی خواتین کے خلاف بدزبانی کی روایت کا تسلسل ہے،بدقسمتی سے خیبرپختونخوا پر ایسے عناصر مسلط ہیں جو پختون روایات سے بھی آگاہ نہیں،ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کرنا غیور پختونوں کی روایات کا حصہ ہے۔
دہشت گرد بندوق اور خودکش جیکٹ کو ہتھیار بناتے ہیں، سہولت کار زبان کو انسانوں کی توہین کے لیے استعمال کرتے ہیں اور خواتین کی توہین کے لیے زبان کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا قابلِ نفرت رویہ ہے، مریم اورنگزیب










