راولپنڈیز کی مسلسل 8 شکست ، 9ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراکر بالآخر جیت کا مزہ چکھ لیا

کراچی(پنجاب پوسٹ ) پاکستان سپرلیگ میں نئی شامل ہونیوالی فرانچائز راولپنڈیز نے مسلسل آٹھ میچوں میں شکست کے بعد اپنے نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراکر بالآخر جیت کا مزہ چکھ لیا۔
 راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملنے والا 138 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔راولپنڈیز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 45 اور کامران غلام 42 رنز بنا کر نمایاں رہے،

سیم بلنگز 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ عبداللہ فضل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔پنڈیز کے ڈیرل مچل نے 32 اور ڈیان فروسٹر نے 13 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے