قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود سپردِ خاک

فیصل آباد(پنجاب پوسٹ) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود سپردِ خاک کردیئے گئے۔پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول نگر میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، ہاکی کے کھلاڑیوں، سماجی و سیاسی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم اولمپیئن خالد محمود کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔سابق اولمپیئن رانا مجاہد نے کہا ہے کہ خالد محمود ہمارے کامیاب کپتان تھے اور ان کی قیادت میں ہم نے 1971ء کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے