حافظ آباد ،معروف سجی پوائنٹ سیل،شہریوں کو کیا کھلایا جارہا تھا ؟

حافظ آباد(پنجاب پوسٹ) میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص اور مضرِ صحت خوراک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ روڈ پر معروف سجی ہوٹل پر چھاپہ مارا۔

جہاں ناقص انتظامات پر ریسٹورنٹ کو اصلاح تک بند کرکے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ اور ناقص اجزاء تلف کیے گئے، جبکہ پابندی کے باوجود چائنہ نمک اور کھلے مصالحہ جات کا استعمال جاری تھا۔

پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، چھت سے مکڑی کے جالے، واش روم کی موجودگی اور ورکرز کے لیے حفاظتی لباس کا عدم استعمال بھی پایا گیا۔ حشرات کی روک تھام کے لیے بھی مناسب اقدامات موجود نہیں تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ کرنے والے عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے