اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ہائی وے پٹرول چیک پوسٹ 48/2L پر کار کی چیکنگ کی۔
گاڑی سے 4 من وزنی ذبح شدہ بیمار جانور کا گوشت برآمد ہوا، ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کو بیماری زدہ اور ناقابل استعمال قرار دے دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار جانور کا گوشت تلف کردیا۔
ملزم محمد عامر کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، گاڑی پولیس نے تحویل میں لے لی۔
ملزم بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق صحت دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حرام گوشت بیچنے والے مافیا کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔











