بہادرشاہ(پنجاب پوسٹ) پولیس کی کاروائی منشیات اسمگلر گرفتار 11کلو چرس برآمد ہوئی۔برآمد کی گئ چرس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔منشیات ڈیلر کامران سعید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:جواں سالہ لڑکی کی موت، زہریلی گولیاں نگلنے سے جان چلی گئی
پولیس بہادرشاہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ڈی پی او عثمان ٹیپوکا کہنا تھا کہ”منشیات سے پاک پاکستان” کے عزم پر ساہیوال پولیس پوری طرح پرعزم ہے۔عثمان ٹیپو نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔










