لاہور (پنجاب پوسٹ) جنوبی چھاؤنی کے علاقے نشاط کالونی میں جواں سالہ لڑکی نیشہ رانی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔
پولیس کے مطابق زہریلی گولیاں نگلنے کے بعد نیشہ رانی کی حالت غیر ہوگئی، جس پر اسے فوری طور پر جناح ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: 23 سالہ نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، وجہ کیا تھی؟
پولیس نے نیشہ رانی کی لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کردی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔










