اینٹی کرپشن کی کارروائی، نائب تحصیلدار 30 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار


سرگودھا (پنجاب پوسٹ) اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال کے نائب تحصیلدار محمد بخش بھرتھ کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ریڈنگ ٹیم نے نائب تحصیلدار سے رشوت کی رقم برآمد کر لی اور محمد بخش بھرتھ نے جائیداد کی تقسیم کے معاملہ میں 30 ہزار روپے رشوت طلب کی۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار کو گرفتار کیا۔ملزم نائب تحصیلدار کے خلاف مقدمہ درجکر لیس گیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیرو کرپشن ویژن کے تحت اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن جاری کر دیا گیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے