لاہور (پنجاب پوسٹ) وحدت کالونی کے علاقے میں 23سالہ رضوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے چشتی مارکیٹ کے رہائشی رضوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اور حالت غیر ہونے پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے بعد خانیوال ، منشیات فروش زہر بیچنیے کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کر رہے ہیں ؟
ہسپتال میں رضوان جانبر نہ ہو سکا، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں جلد موت کے اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔










