پنجاب آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، 50 ہزار ماہانہ وظیفہ مقرر، اپلائی کیسے کرسکتے ہیں؟ اہلیت کا معیار کیا ہوگا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) پنجاب میں آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع سامنے آ گیا ہے، جہاں انہیں عملی تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے انٹرن شپ پروگرام کے نئے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے بیچ کے لیے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد آئی ٹی گریجویٹس کو معروف کمپنیوں کے ساتھ منسلک کر کے انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع دینا ہے۔

پروگرام کے منتخب امیدواروں کو 5 ماہ تک نمایاں آئی ٹی کمپنیوں میں کام کرنے کا موقع دیا جائے گا، جہاں وہ جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنا سکیں گے اور مضبوط پورٹ فولیو تیار کریں گے۔ اس دوران حکومت کی جانب سے انہیں 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

اہلیت کا معیار:

امیدوار نے گزشتہ چار سال کے دوران آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس یا متعلقہ شعبے میں ڈگری مکمل کی ہو۔

درخواست دہندہ کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل اور درست شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔

وظیفے کی ادائیگی کارکردگی اورایچ ای سی  سے تصدیق شدہ ڈگری کی بنیاد پر ہوگی۔
پروگرام کے چیئرمین فیصل یوسف کے مطابق یہ اقدام نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ صوبے کی ڈیجیٹل معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے