لاہور (پنجاب پوسٹ) حبیب آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایس ایچ او عامر اسلم کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات کلو سے زائد چرس برآمد کر لی،
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی خصوصی ہدایات پر اور ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی عامر اسلم کی سربراہی میں چوکی انچارج حبیب آباد محمد اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سات کلو سے زائد چرس برآمد کر کے منشیات کے دھندے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔










