پنجاب میں اپنا کھیت ، اپنا روزگار سکیم کا آغاز، کاشتکاروں کو اربوں روپے کی اراضی کیسے ملے گی ؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زرعی و معاشی ترقی کے ایک بڑے منصوبے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کے تحت پورٹل کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس سکیم کے ذریعے صوبے بھر میں بے زمین دیہاتیوں کو تقریباً 160 ارب روپے مالیت کی زرعی اراضی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

حکام کے مطابق سکیم کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13 ہزار 812 زرعی لاٹس سے 88 ہزار 780 خاندان مستفید ہوں گے، جبکہ چولستان میں 16 ہزار 685 لاٹس کی تقسیم سے ایک لاکھ ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ہر کامیاب امیدوار کو 25 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی زرعی اراضی کاشت کے لیے دی جائے گی، جبکہ فی ایکڑ 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک آبادکاری کے لیے ون ٹائم گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ زرعی اراضی 10 سال کے لیے دی جائے گی اور اس کا استعمال صرف کاشتکاری کے لیے مخصوص ہوگا، کسی بھی قسم کی پختہ تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔ سکیم کے تحت ہر کاشتکار اپنی مرضی کی فصل اگا سکے گا۔

حکام کے مطابق پانی کی دستیابی اور زمین کی زرخیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک لاکھ 24 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ہر لاٹ کے ساتھ زرعی افسر اور انٹرنی منسلک ہوں گے جبکہ متعلقہ حکام سال میں دو مرتبہ کاشت کا جائزہ لیں گے۔

درخواست دینے کے خواہشمند افراد 2 سے 18 مئی تک آن لائن پورٹل پر اپلائی کر سکیں گے، جبکہ اپیلوں کے لیے یکم سے 8 جون تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ سکیم کی حتمی فہرست 19 جون کو جاری ہوگی اور 30 جون سے اراضی کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔ یک سے زائد امیدوار ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف انداز میں زمین الاٹ کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے