پنجاب حکومت انسانوں کے بعد اب جنگلی جانوروں، پرندوں اور درندوں کا علاج کروائے گی، ہسپتال میں کیا کیا سہولیات ہونگی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت جانوروں، پرندوں اور درندوں کے علاج و تحفظ کے لیے پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔ جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال میں 12 آپریشن تھیٹرز اور 2 معائنہ رومز قائم کیے گئے ہیں، جسے جنگلی حیات کے علاج اور تحفظ کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس میں وائلڈ لائف، جنگلات اور ایکو ٹورازم منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائلڈ لائف ہسپتال کا قیام جنگلی حیات کے علاج اور تحفظ کے لیے اہم اقدام ہے۔

اجلاس میں جلو پارک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت جدید ایکو ٹورازم مرکز بنانے کے لیے ماسٹر پلان اور بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سفاری میں جراف کیفے اور ٹری ہاؤس کیفے کی تعمیر مکمل ہونے سے عوام کو قدرتی ماحول میں تفریح کی جدید اور عالمی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک سال میں 5 کروڑ پودے لگانے کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے، جبکہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران ایک کروڑ سے زائد مزید پودے لگائے جا رہے ہیں۔ غازی گھاٹ میں عوام کی شمولیت سے 1500 ایکڑ رقبے پر شجرکاری بھی کی جائے گی۔

جنگلات کے تحفظ کے لیے ارلی فائر ڈیٹیکشن سسٹم، اے آئی، لانگ رینج تھرمل کیمروں اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے جنگلات کی لائیو سرویلنس اور نگرانی کی جا رہی ہے۔ 285 جیو ٹیگنگ نرسریاں فعال ہیں جہاں ہر پودے کا مکمل ریکارڈ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5 ہزار سے زائد اہلکاروں پر مشتمل فارسٹ رینجرز فورس میں پہلی بار 215 خواتین بھی شامل ہیں۔ لکڑی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

اجلاس میں چھانگا مانگا، سفاری اور وائلڈ لائف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایکو ٹورازم کے فروغ کے لیے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جنگلات کی لائیو مانیٹرنگ، جیو ٹیگنگ، سیٹلائٹ سرویلنس اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی معائنہ کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے