تم اپنے رشتہ دار سے کیوں مل رہی ہو؟ سابق شوہر نے سابقہ بیوی اور اسکے رشتہ دار کو ٹوکے کے وار سے زخمی کر دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) کاہنہ کے علاقے میں سابق شوہر نے سابقہ بیوی کو رشتہ دار سے ملنے سے باز نہ آنے پر سابقہ بیوی اور اس کے رشتہ دار کو ٹوکے کے وار کرکے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے کی رہائشی مقدس بی بی کی شادی مظہر سے ہوئی تھی، تاہم کچھ عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ مقدس بی بی اپنے ایک رشتہ دار فیاض سے ملتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات فیاض مقدس بی بی سے ملنے اس کے گھر آیا، جہاں دونوں سو گئے۔ سابق شوہر مظہر کو فیاض کے اپنی سابقہ بیوی کے گھر موجود ہونے کی اطلاع ملی۔

پولیس کے مطابق مظہر ٹوکہ لے کر اپنی سابقہ بیوی مقدس کے گھر پہنچا اور دونوں کو ٹوکے کے وار کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر لاہور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کردیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے