پہلی بیوی، بیٹے اور ہم زلف کے ساتھ ملکر تیسری بیوی کا قتل، پنجاب پولیس نے مجرم کی شناخت کرکے کراچی سے کیسے گرفتار کیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) گجر پورہ کے علاقے میں تیسری بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے ساتھی ملزمان سمیت کراچی سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا۔

پی آر او/ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے مطابق خاتون کے قتل کی واردات کا نوٹس ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے لیا، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گجر پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم، اس کی پہلی بیوی، بیٹا اور ہم زلف شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بشریٰ بی بی مرکزی ملزم کی تیسری بیوی تھی۔ مرکزی ملزم نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاکی کی بنا پر ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی تیسری بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، جس کے بعد تمام ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن کے مطابق ملزمان کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، جبکہ خواتین کو قتل کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

سید ذیشان رضا نے کہا کہ قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے