لاہور ائیر پورٹ پر 6 ویتنامی شہریوں کو داخلے سے روک دیا گیا، وجہ کیا بنی ؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ویتنامی شہریوں کو مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر پاکستان میں داخلے سے روک دیا اور انہیں واپس روانہ کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق مذکورہ مسافر وزٹ ویزا پر پاکستان پہنچے تھے تاہم ان کی فراہم کردہ ہوٹل بکنگ جعلی نکلی۔ مزید پوچھ گچھ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ مسافروں کو اپنی منزل کے بارے میں واضح معلومات نہیں تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے موبائل فونز کا جائزہ لینے پر شبہ پیدا ہوا کہ وہ ممکنہ طور پر اسکیمنگ نیٹ ورک سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ فونز میں موجود چیٹ ہسٹری مکمل طور پر ڈیلیٹ پائی گئی، جبکہ ان کے سفری ریکارڈ میں صرف کمبوڈیا کا ایک ہی دورہ سامنے آیا۔

امیگریشن حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو ڈی پورٹ کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت نگرانی جاری ہے اور ملکی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے