لاہور میں افسوسناک واقعہ ، اچھرہ میں تین معصوم بچوں کا گلہ کاٹ دیا گیا

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع شاہ جمال کے قریب ایک پلازہ میں تین کمسن بچوں کے قت ل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی کال موصول ہونے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں جہاں ایک پلازہ سے تین بچوں کی ل اشیں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق تینوں بچوں کا گلا تیز د ھار آلے سے ک اٹا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اچھرہ میں تین بچوں کے قتل پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس ، رپورٹ طلب ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
: لاہور میں افسوسناک واقعہ ، اچھرہ میں تین معصوم بچوں کا گلہ کاٹ دیا گیا

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت پانچ سالہ مومنہ بتول، چار سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے