لاہور (پنجاب پوسٹ) چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 21ویں روز میں داخل ہوگیا، دھرنے کے شرکا مطالبات کی منظوری کے لیے بدستور احتجاج پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکنان اور دھرنے کے شرکا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ چیئرنگ کراس پر موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی دھرنے میں شرکت متوقع ہے، جہاں وہ شرکا سے خطاب کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن اپنے خطاب کے دوران دھرنے کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، جبکہ دھرنے کے شرکا نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔










