وہاڑی میں شادی کے 5 سال بعد ایک ساتھ 3 بچوں کی پیدائش،اہلخانہ خوشی سے نہال

وہاڑی(پنجاب پوسٹ )وہاڑی میں شادی کے 5  سال بعد خاتون کے ہاں ایک ساتھ 3  بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،جس پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں۔

نجی ٹی وی’’ سماء نیوز‘‘ کے مطابق وہاڑی گاؤں کے رہائشی محمد طارق اور ان کی اہلیہ اقراء بی بی کے گھر شادی کے5 سال بعد بیک وقت 2 بیٹے اور 1  بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

بچوں کے والد محمد طارق کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے طویل انتظار کے بعد انہیں ایک ساتھ  3 خوشیاں عطا کی ہیں۔ نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق تینوں بچے اور والدہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے