سرگودھا: بھیرہ پولیس کی بڑی کارروائی، 5 ملین روپے سے زائد کا مالِ مسروقہ برآمد

سرگودھا(پنجاب پوسٹ) بھیرہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری، رہزنی، نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان 29 مقدمات میں مطلوب تھے۔
ایس ایچ او بھیرہ ریحان حفیظ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 5 ملین روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق برآمد شدہ مالِ مسروقہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او بھیرہ ریحان حفیظ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے