ہارون آباد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک وارڈ کی تعمیر، منصوبے پر عملی پیش رفت شروع

ہارون آباد (پنجاب پوسٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں کارڈیک وارڈ کی تعمیر کے منصوبے پر عملی پیش رفت شروع ہوگئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ بہاولپور ثمرانہ وقار نے ہسپتال کا دورہ کرکے مجوزہ کارڈیک وارڈ کی سائٹ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر تعمیر کے لیے مختص جگہ اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ بہاولپور ثمرانہ وقار نے وائیٹل فیکٹری میں محسنِ ہارون آباد حاجی سعید احمد سے ملاقات کی، جہاں کارڈیک وارڈ کے نقشہ جات اور تعمیراتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حاجی سعید احمد نے نقشہ جات میں ضروری ترامیم کے ساتھ مریضوں کے آرام، بہتر وینٹیلیشن اور جدید طبی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

یاد رہے کہ ہارون آباد سے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری غلام مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں ہارون آباد کے عوام کے لیے اپنی جیب سے کارڈیک وارڈ تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حاجی سعید احمد کا کہنا تھا کہ کارڈیک وارڈ کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وائیٹل گروپ تمام ضروری اخراجات برداشت کرے گا۔ ان کے مطابق بہت جلد کارڈیک وارڈ کی تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے