ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر پولیس تھانہ فتح شاہ کی بڑی کارروائی، 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 14 لاکھ 30 ہزار روپے مالیتی 11 عدد موٹر سائیکل برآمد۔

بوریوالا( پنجاب پوسٹ )ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں پولیس تھانہ فتح شاہ نے سرقہ موٹر سائیکل کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران 11 مقدمات ٹریس کیے گئے جبکہ 14 لاکھ 30 ہزار روپے مالیتی 11 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ گینگ کے گرفتار ممبران میں محمد فاروق اور محمد جہانگیر سکنائے 48 کے بی شامل ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ چوہدری محمد آصف اور سب انسپکٹر محمد اقبال پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی گیجٹس کی مدد سے گینگ کو ٹریس کرتے ہوئے مسروقہ مال برآمد کیا۔

WhatsApp Image 2026 04 22 at 1.54.28 PM

ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو نے معززین علاقہ کی موجودگی میں برآمد شدہ چوری شدہ موٹر سائیکل اصل مدعیان کے حوالے کر دی۔ ڈی پی او وہاڑی نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے